• 24News pk

راولپنڈی ، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ



راولپنڈی۔ 16 اگست (24 نیوز پی کے-اے پی پی) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کےلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں میں خریداری کے دوران اشیاءخوردو نوش کی قیمت ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345 پر رابطہ کریں یا ایپ پر شکایت درج کریں تاکہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے، اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں آلو 48 سے 60، پیاز32 سے 42، ٹماٹر 60 سے 72، لہسن دیسی 210، لہسن چائنہ 160، ادرک چائنہ 510، لیموں دیسی140 ، شملہ مرچ 66، بند گوبھی 56، گھیاکدو 88، بینگن 28، بھنڈی 54، مٹر 180، کھیرا 50، ٹینڈہ ولائتی 58، سبز توری 34 اور کریلا42 روپے فی کلو دستیاب ہے، نرخ نامہ کے مطابق پھلوں میں سیب کی قیمت 80 سے 110، امرود 40، کیلا 40 سے 80، گرما 80، کھجور پاکستانی اول 150، آڑو 60 سے 150، آم چونسہ نواب پوری 120، آم چونسہ سفید 160، آم چونسہ کالا 60، خوبانی موٹی 150، آم فجری 100، ناشپاتی 65، انگور سندرخانی 180 اور انگور گولا کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈہ شیور114 روپے درجن اور مرغی گوشت 160 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

3 views

Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved