24newspk
راولپنڈی میں کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے اتنے کیسز رپورٹ

راولپنڈی (24نیوز پی کے)پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،راولپنڈی میں نئے قسم وائرس ڈیلٹا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے کورونا وئرس کی قسم ڈیلٹا جس بہت خطرناک قرار دیا گیا ہے پاکستان میں داخل ہو گیا ہے اور بہت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ،راولپنڈی میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال؛ لازمی کریں ۔
دوسری جانب راولپنڈی کے جڑواں شہر اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 134 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک ہزار 670 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کا پہلا کیس بھارت میں دسمبر 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔ اس وائرس نے بھارت میں بہت تباہی مچائی تھی اور لاکھوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے تھے ۔ کورونا کی اس قسم کو اب تک کی سب سے خطرناک قسم سمجھا جاتا ہے جو انتہائی جان لیوا ہے۔