• 24News pk

راولپنڈی ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار


راولپنڈی (24 نیوز پی کے) پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے،پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 272 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف 78 رنز کے نمایاں اسکورر رہے ان کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بنا سکے۔


جنوبی افریقہ کی طرف سے ارچ نورجے نے 5 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 26 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے عمدہ باؤلنگ سے دو گیندوں پر دو اہم کھلاڑی کر کے جنوبی افریقہ کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ،اس کے بعد فہیم اشرف اور نعمان علی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی ۔جنوبی افریقہ 104 کے مجموعی اسکور پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں ۔


آپ کو بتاتے چلیں کے پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے اور پاکستان پوری کوشش کرے گا کہ دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کلین سوئیپ کرے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پورا زور لگائے گی کہ کسی بھی طرح یہ میچ جیت جائیں تاکہ سیریز برابر کریں ۔

60 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved