24newspk
راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی، میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا انکشاف

راولپنڈی(24 نیوز پی کے)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان جیت سکتا تھا ،پاکستان کو 343 رنز کا حدف تھا جو آسانی سے ہو سکتا تھا لیکن پاکستانی بلے باز حدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ پر بہت تنقید ہوئی۔لیکن اسی پچ پر مہمان ٹیم کے باؤلرز نے پاکستان ٹیم کو ا ٓل آؤٹ کر دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہے تھے، بدقسمتی سےپاکستان میچ اپنے حق میں ختم نہیں کر پا یا۔ پاکستان کی انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جو ہم چاہ رہے تھے، ویسی پچ ہمیں نہیں ملی، ہم اسپنرز کے لیے سازگار پچ چاہتے تھے، جو نہیں مل پائی۔ہمارے اسپنرز نے بھی اچھی بولنگ کی، شاہین شاہ آفریدی کی کمی راولپنڈی ٹیسٹ میں محسوس ہوئی۔بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، معلوم نہیں وہ ملتان ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔