• 24newspk

راولپنڈی کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی محمد عامر نے پچ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا


لاہور(24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ پر تنقید کی ہے۔ محمد عامر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کو نشانہ بنا ڈالا اور اس پچ کو راولپنڈی کی پچ سے بھی زیادہ سلو قرار دیا۔محمد عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پچ تو پنڈی سے بھی سلو ہے"۔

محمد عامر نے راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر بھی تنقید کی تھی اور لکھا تھا کہ باؤلرز کو گھر چلے جانا چاہیے اور بیٹسمین آپس میں کھیلیں ۔ پنڈی ٹیسٹ میچ پر سابق کرکٹرز سمیت شائقین نے بھی پچ پر تنقید کی تھی ۔آئی سی سی نے بھی پچ کو ڈی میریٹ پوائنٹ دیا تھا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ پر تنقید کی تھی۔


19 views0 comments