• 24News pk

رشتہ طے پانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر کیلئے پیغام جاری کردیا



ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاین شاہ آفریدی کا رشتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی سے طے ہوا ہے جس کی تصدیق دونوں خاندانوں نے کر دی ہے اس حوالے سے شاہد آفریدی کا بھی ٹوئیٹ سامنے آیا تھا کہ شاہین شاہ کی فیملی نے ہماری فیملی سے شاہین شاہ آفریدی کے لئے میری بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں اگر اللہ کی رضا ہوئی تو رشتہ بن جائے گا۔شاہد آفریدی کی ٹویٹ کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا ’الحمد للہ، دعاؤں سے نوازنے پر لالہ آپ کا شکریہ، اللہ سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔‘ شاہین شاہ آفریدی نے نسبت طے پانے کے بعد دعاؤں سے نوازنے پر اپنے سسر شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ’داماد‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری دعائیں شاہین کے ساتھ ہیں، اللہ اسے آن فیلڈ اور آف فیلڈ کامیابیاں عطا کرے ۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کیلئے ان کے اہلخانہ نے شاہد آفریدی کی لڑکی کا ہاتھ مانگا ہے۔ شاہین کیلئے آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی کو پسند کیا گیا ہے تاہم ابھی باضابطہ منگنی کی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی نے رشتہ طے پانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد آج شاہد آفریدی نے بھی اس پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے


79 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved