top of page
  • Writer's picture24newspk

رضوان چھکا نہیں مار سکتا؟ اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف میچ محمد رضوان کے چھکا مارنے کی ویڈیو وائرل


لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن کے دوسے مرحلے کے آخری میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 29 ی ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اسلام آباد یونائٰٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 105 رنز بنا سکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فاسٹ بولر محمد موسی ٰ 26 رنز بنا کر تاپ اسکور ر رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔لیم ڈائسن 22 اور ناصر نواز 14 رنز بنا سکے۔ملتان سلطان کی طرف سے عمران طاہر اور آصف آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے دیے گئے آسان حدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کی ٹیم شروع میں مشکلات کا شکار ہو گئی تھی لیکن ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان اور ڈیوڈ ولے نے ٹیم کو سہارا دیا اور آہستہ آہستہ حدف کی جانب رواں رہے۔ملتان سلطان نے 106 رنز کا حدف اٹھارویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 51 رنز بنائے ان کی اننگ میں ایک چھکا ااور دو چوکے شامل تھے انہوں نے چھکا لگا کر میچ فنش کیا۔محمد رضوان وہی کھلاڑی ہیں جن کے بارے لوگ کہتے تھے کہ یہ چھکا نہیں مار سکتا اور اب کے چرچے پوری دنیا میں ہے ۔پچھلے پی ایس ایل میں بھی اپنی کپتانی سے ملتان سلطان کو چیمپئن بنایا تھا۔ عمران طاہر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


31 views0 comments
bottom of page