24newspk
رضوان کی ملتان سلطانز نے سرفراز کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کو آؤٹ کلاس کر دیا! کوئٹہ118 سے بری طرح شکست دے دی

لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 25ویں میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملتان سلطان نے 20 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے ۔ملتان سلطان کی طرف سے محمد رضوان اور شان مسعود نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 119 رنز بنائے ۔ملتان سلطان کی طرف سے محمد رضوان نے 54 گیندوں پر 83 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔
ملتان سلطان کی طرف سے کپتان رضوان کے علاوہ رائلی روسو نے دھوندار بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 71 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور 9 چوکے شامل تھے،شان مسعود نے 38 گیندوں پر 57 رنزبنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عرفان،غلام مدثر اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہاڑ جیسے حدف کے تعاقب میں صرف 128 رنز بنا سکی۔کوئٹہ کی طرف سے عمر اکمل اور جیسن رائے کے علاوہ کوئی بلے باز نہیں چلا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہیں پہنچ سکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عمر اکمل نے 23 گیندوں پر 50 رنز بنائے ان کی اننگز میں 6 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
جیسن رائے نے 30 گیندوں پر 38 رنز بنائے ،کپتان سرفراز احمد 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطان کی طرف سے آصف آفریدی،شاہنواز دھانی،ڈیوڈ ولے اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔رائلی روسو کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ ے بہترین کھلاڑ ی کا ایوارڈ دیا گیا۔