24newspk
رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین بننے سے پہلے ہی بابر اعظم سے کپتانی چھین لی، نیا کپتان کون ہوگا؟

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے سے پہلے ہی ہلچل مچادی ہے انہوں بابر اعظم سے کپتانی چھین لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بڑی خبر آئی ہے کہ بابر اعظم سے ٹیسٹ ٹیم کی کبپانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ بابر اعظم کی ٹیم سلیکشن سے متعلق کال پر نالاں ہیں۔خبر یہ بھی آرہی ہیں کے بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دی جائے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ٹیم کی سلیکشن پر بڑی تنقید کی گئی ہے،ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جس میں شعیب ملک ، سرفراز احمد،وہاب ریاض ،محمد عامر،فخر زمان کو میگا ایونٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔