top of page
  • Writer's picture24newspk

رمیز راجہ کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر افسردگی کا اظہار ، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ۔۔۔


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سن کر افسردہ ہوگئے اور ان کے اچانک فیصلے پر افسوس کا اطہار کیا۔


تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے اچانک ریٹائرمنٹ پر افسردگی اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا یوں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سن کر افسوس ہوا ،محمد عامر کی ریٹائرمنٹ بہت سے نوجوانوں کیلئے سبق ہے انہوں نے مزید کہا کہ نواجوان کرکٹرز اپنے اندر موجود صلاحیتوں کا احترام کریں اور زمہ داریوں کو سمجھیں ۔رمیز راجہ کا نوجوانوں کے کیلئے کہنا تھا کہ وہ دولت کو عزت پر ترجیح نہ دیں ،عزت دنیاوی چمک دمک سے حاصل نہیں کی جاتی بلکہ عزت ایک مضبوط کردار رکھنے سے ملتی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہےمحمد عامر کا کہنا ہے کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

29 views0 comments
bottom of page