24newspk
رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

اسلام آباد (24نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ ہونے کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی اور چیئر مین پی سی بی پر بھی تنقید ہو رہی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈگورننگ بورڈ ممبرز کے لیے دونئے نام تجویز کیے گئے ہیں جن میں نامور صحافی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گئے ہیں، سمری میں رمیز راجہ اور اسدعلی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔