• 24newspk

رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)اس سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار خواتین ریفری کے فرائض انجام دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے 36 رکنی ریفری اسکواڈ میں فرانس کی اسٹیفنی فراپارٹ، روانڈا کی سلیمہ مکانسانگا اور جاپان کی یوشیمی یاماشیتا کو شامل کیا گیا ہے۔


69 رکنی اسسٹنٹ ریفرینگ اسکواڈ میں برازیل کی نیوز بیک، میکسیکو کی کیرن ڈیاز میڈینا اور امریکا کی کیتھرین نیسبٹ شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک طویل عمل کا نتیجہ ہے جس کا آغاز کئی سال قبل مردوں کے جونیئر اور سینئر ٹورنامنٹس میں خواتین ریفریوں کی تعیناتی سے ہوا تھا۔


انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اہم مردوں کے مقابلوں کے لیے ویمنز میچ آفیشلز کو معمول کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ فیفا ورلڈ کپ رواں سال قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔



For the first time, women will be referees at the FIFA World Cup in Qatar this year. According to media reports, Stephanie Frapart of France, Salima Makansanga of Rwanda and Yoshimi Yamashita of Japan have been included in the 36-member referee squad for the Men's Football World Cup.


Brazil's Newsback, Mexico's Karen Diaz Medina and the United States' Catherine Nesbat are among the 69-member assistant refereeing squad. According to, this is the result of a long process which started many years ago with the deployment of female referees in men's junior and senior tournaments.


He said that he hoped that in future important matches for important men's competitions would be given to the women match officials as per the usual responsibilities. The FIFA World Cup will be played in Qatar from November 21 to December 18 this year.


8 views0 comments