24newspk
روزہ رکھ کر محمد رضوان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر ایسا کام کیاکہ ہر پاکستانی کو ان پر فخر ہو

کرکٹ نیوز پی کے( ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی بہرین اننگز کھیلی انہوں نے 59 گیندوں پر 122 رنز کھیلی اور ان کا ساتھ دیا قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انہوں نے 73 رنز کی اننگز کھیلی ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان نےتیسرے ٹی 20 میچ میں روزہ رکھا تھا۔میچ کے بعدگفتگو کر تے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اننگز بہت اچھی تھی ان کی وجہ سے مجھے بھی اعتماد ملا۔وہ روزے کے ساتھ کھیل رہے تھے وہ ساری ٹیم کو اکٹھا رکھتے ہیں۔محمد رضوان روزے کی حالت می ں میچ کھیل رہے تھے وہ ساری ٹیم کو اکٹھا رکھتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ایڈن مارکم نے 63 ان کے علاوہ ملان نے 55 رنز بنا ئے۔پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان نے 204 کا حدف 18 اوورز میں پورا کر لیا۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 122 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 15 چھکے لگائے۔ان کے علاوہ محمد رضوان نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔