• 24newspk

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈپازٹس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مزید 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے ہیں، جس سے آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرایا گیا، زرمبادلہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔


ایس بی پی نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے رقوم نکلوائے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مارچ 2022 اعداد کے مطابق دنیا کے 176 ملکوں میں بسے پاکستانیوں نے 3 لاکھ 88 ہزار 494 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 3 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے تھے۔


اپریل کے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر شامل کرلینے کے بعد آر ڈی اے کھاتوں کا بیلنس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس سے غیر معمولی رقوم نکلوائے جانے اور رقم جمع کرانے میں سست روی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے

1 view0 comments