top of page
  • Writer's picture24newspk

روہت شرماءنے آئی پی ایل کی پہلی گیند پر ہی نئی تاریخ بنا ڈالی، بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا


دبئی (کرکٹ نیوز پی کے) انڈین پریمیئر لیگ 2020 کا آغاز ہو چکا ہے اور اس دفعہ آئی پی ایل یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔ لیگ میں ریکارڈ بنتے ہیں اور ٹوٹتے ہیں ۔انڈین کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز روہت شرما جو آئی پی ایل میں ممبئی انڈین کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ٹیم کے کپتان بھی ہیں انہو ں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور ممبئی انڈین فرنچائز کے کپتان نے پہلے گیند پر چوکا لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اس سال کھیلے جانے والے انڈین پریمیر لیگ کے ایڈیشن میں ریکارڈ قائم کیا جو اس سے پہلے12 سیزنز میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔روہت شرما نے دیپک چاہر کو پہلی گیند پر چوکا مار کر اپنی ٹیم کے لئے جارحانہ آغاز کنے کی کوشش کی۔

روہت شرما نے آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اپنی ٹیم ممبئی انڈین کے لئے بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔روہت شرما پیوش چاولہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ان کا کیچ سیم کیورین نے پکڑا ۔کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ کا 2020 کا ایڈیشن یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت میں کورونا کے کیسز تیزی سے پھیل رہےہیں اور وہ دنیا کو دوسرا بڑا ملک ہے جہاں کورونا کے کیسز ہیں ۔



86 views0 comments
bottom of page