24newspk
”روہت شرما کیساتھ میرا موازنہ ۔۔!“ حیدر علی نے واضح جواب دیدیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز حیدر علی جنہوں نے پاکستان کے لئے پہلے ٹی 20 میچ میں ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور دنیا کی نظرین اپنی طرف مرکوز کیں۔
پاکستانی نوجوان کرکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے اوپنر بلے باز روہت شرما کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ میرا ان کے ساتھ کوئی موازنہ ہے۔20 سالہ نوجوان کرکٹر حیدر علی نے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو بہترین کپتان قرار دیا اور کہا کہ عمران خان اور بھارت کے روہت شرما میرے بہترین کھلاڑی ہیں ۔انہوں نے روہت شرما کے بارے میں کہا کہ میرا ان کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں کیوں کہ ان کا کیریئر بڑے اعزازات سے بھرا پڑا ہے اور ،یرا تو ابھی کیریئر شروع ہوا ہے۔
حیدر علی نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ اوپننگ کروں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور تی 20 کے کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ دونوں کے ساتھ پارٹنر شپ بنانا چاہتا ہوں ۔حیدر علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو پسندیدہ باؤلر قرار دیا۔حیدر علی کا پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک جارحانہ مزاج اور لیجنڈ کرکٹر ہیں