• 24Newspk

ریما نے ارطغرل ڈرامے پر اپنی تنقیدکی وضاحت کردی



اسلام آباد(24 نیوز پی کے) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور 90 کی دہائی کی مقبول ترین فلم اداکارہ ریما نے کچھ دن پہلے ترکی ڈررامہ ارطغرل غازی جو آج کل پی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے جو لوگون میں بے حد مقبول ہو رہا ہے اس پر ریما نے تنقید کی تھی لیکن پھر اب وظاہت بھی کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ڈرامہ ارطغرل کے خلاف بلکل نہیں اور دنیا میں کہیں بھی اچھا ٹیلنٹ ہو اس کی پذیرائی کرتی ہیں اس کے خلاف نہیں ہوں ۔



میرے کہنے کا مقصد تھا کہ ہم جب باہر کے ڈرامے دکھاتے ہیں تو اتنا سوچنا چاہیے کہ ہمارے فنکاروں کا کیا ہوگا ان کا روزگار وابستہ ہے اس انڈسٹری سے۔ترکی نے بہت زبردست ڈرامہ بنایا ہے مجھے ذاتی طور پر پسند ہے مین ڈرامے یا ملک کے خلاف نہیں ہوں ،بیشک وہ ترکی بنائے یا سعودی عرب ہمارا کوئی دشمن نہیں۔لیکن دوسرء ملکوں کے ڈرامے نشر ہونے سے ہمارے ملک کے فنکاروں کی مقبولیت میں کمی کے ساتھ ساتھ ان کے کام کوبھی خطرہ ہے۔


اس لئے کوئی ایسا سسٹم بنانا چاہیے کہ ترکی کا ڈرامہ یہاں دکھایا جا رہا ہے تو پاکستانی ڈرامے بھی ترکی میں بھینشر کیے جائیں جس سے پی ٹی وی کو ریوینیو ملے تاکہ پکستان میں جو فنکار ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔ان کا سوشل میڈیا پر جاری تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا پلیز ہر بات کو غلط رنگ مت دیا کریں بلکہ دیھا کریں کہ وہ بات کس انداز میں کی گئی ہے۔



14 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube