• 24newspk

“ریٹائرمنٹ لی تو مجھے وسیم اکرم کی کال آئی” انہوں نے مجھ سےکہا کہ۔۔ وقار یونس سے مجھے ذاتی مسئلہ


24 نیوز پی کے: قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے لمبی خاموشی توڑتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کا ابھی تک کوئی ارادہ یا امید نہیں ہے، اس وقت کو مختلف لیگز کی کرکٹ اور فیملی کے ساتھ انجوائے کررہا ہوں، چیزیں اتنی آگے نکل چکی تھیں کہ آسانی سے نہ آسکتا ہوں نہ جاسکتا ہوں، میں نہیں کہہ سکتا کہ میں واپس آرہا ہوں، میں نے فیصلہ شوق سے نہیں بہت سی چیزیں کو دیکھتے ہوئے لیا تھا۔


ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وسیم اکرم کی کال آئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے قبل مجھ سے مشورہ لے لیتے لیکن مجھے یقین ہے تم نے جو کچھ کیا ہے سوچ سمجھ کر کیا ہوگا ۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا وقار یونس میرے بڑے ہیں مجھے ان سے ذاتی مسئلہ نہیں صرف میرے لیے ان کے بیان سے مسئلہ ہے۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ میں نے اس وقت سوچا تھا کہ عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں اگر آپ کو مینجمنٹ پسند نہیں کررہی توسسٹم سے یا مینجمنٹ سے لڑائی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا میں نے سوچا بجائے عزت خراب کرنے کے میں سائیڈ لائن ہوجاؤں۔محمد عامر نے چیف سلیکٹر کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہش تھی کہ نئے کھلاڑیوں کو چانس دیا جائے لیکن عوام کی خواہشوں پر ٹیمز نہیں بنتی۔



24Newspk: National team fast bowler Muhammad Amir broke his long silence and said that he has no intention or hope to return to the national team yet, enjoy this time with cricket in different leagues and family. I'm doing it, things were so advanced that I can't come or go easily, I can't say I'm coming back, I took the decision not out of passion but looking at many things.


In an exclusive interview given to Digital Platform, Mohammad Amir said that after the announcement of retirement, Wasim Akram received a call in which he said that he would have consulted me before retirement, but I am sure that you have thought about what you have done. What will happen after understanding? The fast bowler said that Waqar Younis is my elder.



Mohammad Amir added that at that time I thought that there is nothing greater than honor if you don't like the management, there is no point in fighting with the system or with the management, so I thought that instead of spoiling the honor, I should be on the sidelines. Mohammad Amir mentioned the Chief Selector and said that the people wanted to give chance to new players but teams are not formed on the wishes of the people.


38 views0 comments