24newspk
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد عامر کو بیرون ملک سے بڑی پیشکش آ گئی

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر جنہوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جس کی وجہ وہ مینجمنٹ سے ناراضگی بتا رہے ہیں ان کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی بگ بیش کھیلنے کے لئے آفر آگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بگ بیش لیگ کی ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر سے رابطہ کیا ہے اور اس سال کے سیزن کھیلنے کے لئے آفر کیا ہے لیکن اس بارے میں محمد عامر نے کیا جواب دیا اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بارے میں بتاتے چلیں کہ وہ 2010 میں میچ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی کے بعد 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئے تھے اور 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن وہ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کے لئے دستیاب تھے۔
حال ہی میں قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ان کا انتخاب نہیں کیا گیا حالانکہ ان کی پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے لئے عمدہ کارکردگی تھی جس کی وجہ کراچی کنگز پی ایس ایل 2020 کی نئی چیمپئن بنی ۔محمد عامر ٹیم مینجمنٹ سے ناراض تھے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ذہنی دباؤ میں کرکٹ نہیں کھیل سکتا،ان کا مزید کہنا تھا کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس سے سوال شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں کیا جاتا ہے اور وہ جواب میرے بارے میں دیتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 35 کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے لیکن اس میں میرا نام شامل نہیں تھا تو مجھے دبے لفظوں میں کہا گیا کہ بھائی آپ ہمارے مستقبل کے پلان میں نہیں ہیں ۔