top of page
  • Writer's picture24newspk

ریٹائر ہونیوالے پاکستانی کرکٹر اظہر علی کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں ،انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلا۔اظہر علی کچھ عرصے سے اس طرح پرفارم نہیں کر سکے جس طرح ان سے امید کی جارہی تھی۔انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے پہلے اظہر علی نے ریٹائرمینٹ کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور مجھے کسی نہیں ریٹائرمنٹ کے لئے نہیں کہا۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ انہیں دکھ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی میں ٹیسٹ میچ نہیں جتواسکے اس بات کا دکھ رہے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچتا ہوں کہ اس وقت اگر آگے بڑھ کھیلتا اور چھکا مارتا تو میچ جیت جاتے لیکن اس وقت ایسا نہیں کر سکا۔اظہر علی نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ سو ٹیسٹ میچ کھیلوں لیکن ایسا اس سیریز میں ممکن نہیں ہوسکا۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق اظہر علی نے کہا کہ کرکٹ میں اپس اور ڈاؤنز چلتے ہیں، چیلنجز آتے ہیں، کیریئر میں اچھی کارکردگی بھی ہیں اور مایوس کن لمحات بھی ہیں، یہ کیریئر کا حصہ ہے،ہمیشہ ویسا نہیں ہوتا جیسا آپ چاہتے ہیں، زندگی ایسے ہی چلتی ہے۔اظہر علی نے بتایا کہ ایک لیگ اسپنر کے طور پر شروعات کی، پھر آہستہ آہستہ بیٹنگ کی طرف آئے، انہوں نے مزید کہا کہ ’آج اگر ان لمحات میں دوبارہ جاؤں تو میں اس کیریئر سے ہمیشہ مطمئن رہوں گا، اچھی یادوں میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ، ٹیسٹ نمبر ون ٹیم بننا ہے۔‘

11 views0 comments
bottom of page