24newspk
زمان خان نے کمال کر دیا۔۔ پاکستان کے سب سے بہترین پاور ہٹرز آصف علی اور اعظم خان کے خلاف آخری
اوور میں 12 رنز کا دفاع! لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دے دی

کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچ پہلے مرحلے میں کراچی میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 رنز سے شکست دے دی
اسلام آباد یونائتڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کی طرف سے عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے ان کے علاوہ فخر زمان 38،ہیری بروک 37،ڈیوڈ ویسے 20 رنز بنا سکے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں اور مبشر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے حدف کا تعاقب کیا تو پہلی وکٹ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی ایلکس ہیلز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد دوسری وکٹ 37 رنز پر گر گئی پال اسٹرلنگ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔شاداب خان اور کولن منرو نے مل کر 100 رنز کی شراکت قائم کی دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کی۔کولن منرو 60 اور شاداب خان 52 رنز بنا ئے ۔آصف علی 14 او ر اعظم خان 10 رنز بنا سکے۔میچ آخری اوور میں دلچسپ ہو گیا جب 6 گیندوں پر 15 رنز چاہیے تھے اور آصف علی اور اعظم خان بیٹنگ کر رہے تھے کسی کو یقین ہی نہیں تھا کہ اسلام آباد یونائٹڈ میچ ہار جائے گا لیکن لاہور قلندرز کے ایمرجنگ کھلاڑی زمان خان نے آخری اوور میں پاور ہٹر آصف علی کو نہ صرف آؤٹ کیا بلکہ ان کو بڑی شاٹ کھیلنے نہیں دیا۔