24newspk
زمان خان کی تباہ کن بولنگ! پشاور زلمی کے بیٹز کے چھکے چھڑا دیے۔۔ زمان خان کی خطرناک یارکرز دیکھیں

کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز کراچی میں کھیلے جار ہے ہیں ،کل کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لہاور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے انہوں نے 38 گیندوں پر 66 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے ۔عبداللہ شفیق 41، محمد حفیظ 37،کامران غلام30 اور راشد خان نے 8 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی طرف سے سلمان راشد نے دوکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی زمان خان کی تباہ کن باؤلنگ کے سانے ڈھیر ہوگئی اور 200 رنزکے حدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز بنا سکی،پشاور زلمی کی طرف سے حیدر علی نے 34 گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کامران اکمل 41 ،رتھرفورڈ 21 اور حسین طعت نے 15 رنز بنائے۔میچ میں زمان خان کی تبا ہ کن باؤلنگ کے سامنے پشاور زلمی کے بلے باز بے بس نظر آئے۔
زمان خان کی شکل میں پاکستان کو ملنگا مل گیا ہے ان کی طرح باؤلنگ ایکشن ہے اور ان کی طرح یارکر کرواتا ہے۔زمان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔تین کھلاڑویو ں میں کامران اکمل ، حسین طلعت اور رتھرفورڈ شامل ہیں ۔ زمان خان کشمیر پریمیئر لیگ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد پی ایس ایل میں آئے ہیں۔