24newspk
زمبابوے سے شکست کے بعد سابق کپتان شعیب ملک نے مصباح الحق پر سوالات اٹھا دئیے

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراونڈر شعیب ملک پاکستان کی زمبابوے کے خلاف شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو ایک غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے جس کو کرکٹ کی جان پہچان ہو۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی زمبابوے کے خلاف شکست پر جہاں کرکٹ کے شائقین قومی ٹیم کی کارکردگی پر برہم ہیں وہاں سابق کرکٹرز بھی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں ۔سابق کپتان شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم کو غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے جو کرکٹ سمجھ بوجھ رکھتا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کی ٹیم مینجمنٹ پسند نا پسند پر یقین رکھتی ہو جب آپ صرف خود کو بچانے کے موڈ میں ہوں تو پھر آپ کو ہار کے علاوہ کسی چیز کی توقع ہوگی۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ جب آپ کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دیں گے تو وہی ہوگا جو آج ہوا ہے۔فیصلے کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کو کرنا ہونگےشعیب ملک نے وائٹ بال کے لئے غیر ملکی کوچ کی ڈیمانڈ بھی کر دی ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ ہونا چاہیے جس کو کرکٹ سمجھ بوجھ ہو اور کرکٹرز کی تربیت کر سکے۔