top of page
  • Writer's picture24newspk

زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں سپر اوور میں شکست دے دی


راولپنڈی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا اور زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میچ میں شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی پہلی تین وکٹیں صرف چار رنز پر گر گئیں اس کے بعد ولیمز اور ٹیلر نے 100 رنز کی شراکت قائم کی ۔ اس کے آنے والے بلے بازوں نے چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ بناتے رہے اور مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے زمبابوے کی طرف سے ولیمز 118 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ان کے علاوہ ٹیلر 56 سکندر رضا 45 رنز بنا سکے۔پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے حدف کا تعاقب کیا تو پاکستان کو بھی مشکلات پیش آئی پاکستان کی تین وکٹیں صرف 20 رنز پر گر گئی تھیں اس کے بعد بابر اعظم جو پاکستان ٹیم کے کپتان بھی ہیں انہوں نے ایک زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کے علاوہ وہاب ریاض نے 56 رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 278 رنز بناکر میچ برابر کر دیا جو لگتا تھا پاکستان میچ پہلے ہی ہار جائے گا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ برابر ہونے کے بعد زمبابوے نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی ۔پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی،بابر اعظم کو ان کی بہترین کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


108 views0 comments
bottom of page