24newspk
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سےکس چیز کی تفصیلات مانگ لیں؟جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان رواں سال متوقع ہے اس سلسلے میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوویڈ 19 کی ایس او پیز اور شیڈول کی تفصیل مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے میں زمباوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا۔
پی سی بی کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے دورہ کے لئے اٹھائے گئے انتظامات کی تفصیلات درکار ہیں کیوں کہ انہوں دورے کے لئے این او سی کی ضرورت ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتا یا کہ پی سی بی دورے کت لئے ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے تاکہ زمبابوے کرکٹ کو فراہم کرسکے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دورہ انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیریز کی محفوظ میزبانی کے لئے ضروری انتظامات کرنے ہم صلاحیت رکھتے ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کا حالیہ دورہ انگلینڈ کوویڈ 19 کے ایس او پیز کے تحت ہوا اور کامیاب دورہ تھا۔دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک محدود رکھا گیا تھا اور باہر گھومنے کسی سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔