top of page
  • Writer's picture24newspk

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کب ہوگا اور کتنے میچ کھیلے جائیں گے؟جانئیے


کرکٹ نیوز پی کے: زمبابوے کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے ہونے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور یہاں سیکورٹی کا جائزہ لیا اور اطمنان کا اظہار کیا ۔زمبابوے بورڈ نے اپنی ٹیم کا دورہ زمبابوے کی حکومت کی اجازت سے مشروط کر دیا تھا ۔زمبابوے حکومت کی اجازت کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمابوے کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائیٹ پر شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق دونوں کے درمیان تین ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا ۔دوسرا ایک روزہ میچ یکم نومبر کو اور تیسرا ایک روزہ میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی جس میں تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا دوسرا 8 نومبر کو اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹی 20 کے سارے میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی کھلاڑیوں کا اعلان نہٰیں کیا۔

52 views0 comments
bottom of page