24newspk
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے 5 رکنی وفد آئے گا مگر کیوں؟ جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی شروع ہو گئی ہے ،ویران گراؤنڈ پھر سے آباد ہونے لگے ہیں ۔ویسٹ انڈیز ،سری لنکا ،بنگلادیش، ورلڈ الیون اور اب زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ان کا 5 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
پی ایس ایل کی شزمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا جو راولپنڈی اور ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ان کی 5 پانچ رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور یہاں کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔وفد 10 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک پاکستانن کا دورہ کرے گا۔اس دوران وفد راولپنڈی اور ملتان کا دورہ کرے گا اور کیے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لے گا۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے بائیو سیکور پروٹوکولز پر پہلے ہی اظہار اطمینان کیا تھا۔ پانچ رکنی وفد کا مقصد صرف دورے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان سیریز پہلے ہی طئے ہو گئی ہے ۔زمبابوے ٹیم کو ان کی حکومت سے دورہ پاکستا نکے لئے اجازت ملنے کے بعد ہی سیریز کو حتمی شکل دی گئی تھی۔زمبابوے کے پانچ رکنی وفد کا دورہ پاکستان کا خرچہ زمبابوے کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔
وفد سے اگلے سال اپریل میں پاکستان کا دورہ زمبابوے پر بھی بات ہوگی۔زمبابوے کے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز اور ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ون ڈے میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے اور ٹی 20 سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔