top of page
  • Writer's picture24newspk

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آ گئے


اسلام آباد (کرکٹ نیوز پی کے) زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ایس او پیز کے تحت زمبابوے کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کا رزلٹ منفی آگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ گئٰی ہے۔ایس او پیز کے تحت زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتائج منفی آگئے ہیں ۔کورنا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 27 اکتوبر تک مہمان ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز قرنطینہ میں رہیں گے۔اس کے بعد مہمان ٹیم 2 دن 28 اکتوبر اور 29 اکتوبر کو باقائدہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل میں رپورٹ کردیا ہے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔قومی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ چار دن کے لئے ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا۔پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا دوسرا ون ڈے یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔اس بعد لاہور میں تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔


قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے کس کھلاڑی پر نظریں جمالیں ؟جانئیے

96 views0 comments
bottom of page