24newspk
زمبابوے کے باولر لیوک جونگوے پاکستانی کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے جوتے سے فون کیو ں کر رہے تھے ؟جانئیے

ہرارے(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان اور زمبابوے کے درمیاں دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو بری طرح شکست ہوئی ،زمبابوے کے بالر لیوک جونگ وے جس نے قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیوک جونگ وے نے پاکستانی بلے باز کو آوٹ کرنے کے بعد جوتے سے فون کرنے کی وجہ بتادی ۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے بالر لیوک جونگ وے جس نے پاکستان کے خلاف عمدہ باولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا۔سوشل میڈیا پر لیوک جونگ وے کا آوٹ کرنے کے بعد جوتے سے فون کرنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔لیوک جونگ وے نے جوتے سے فون کرنے کی وجہ بتادی کہ اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں انہوں نے صرف جنوبی افریقہ کے بالر تبریز شمسی کی نقل کی ہے کہ دیکھتے ہیں کہ لوگ میرے اسٹائل کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور زمبابوے نے 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 99 رنز پر آوٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی طرف سے صرف بابر اعظم 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔