24newspk
زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی باؤلرز نے تاریخ رقم کردی

ہرارے(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر لی ،پاکستانی باؤلرز نے زمباوے کے بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی باؤلرز نے زمبابوے کے خلاف عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو سالہ تاریخ تبدیل کر دی پاکستانی باؤلرز نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یہ واقعہ 100 سال بعد پیش آیا ہے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 100 سال کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے کھلاڑیوں نے پوری ٹیم کو آؤٹ کرتے ہوئے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔حسن علی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ مٰیں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 510 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔پاکستان کی طرف سے عابد علی نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی اور 215 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہےان کے علاوہ اظہر علی نے 126 رنز بنائے اور نعمان علی نے 97 رنز بنائے ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے ٹیسٹ میچ میں صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میچ صرف 2 رنز بنا سکے۔زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 132 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی،پاکستان کی طرف سے حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کی اور شاہین شاہ آفریدی ،تابش خان نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں ۔
زمبابوے کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا۔عابد علی کو ان کی بہترین اننگز کے بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ حسن علی کو ان کی بہترین باؤلنگ کی وجہ سے سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔