top of page
  • Writer's picture24newspk

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان ،ان فٹ شاداب خان کی جگہ میں شامل کیا گیا ہے؟


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے )زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہیں کھیل سکتے ان کی جگہ عثمان قادر کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے اور دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے دیگر کھلاڑٰیوں میں امام الحق،فخر زمان ،حارث سہیل،محمد رضوان ،خوشدل شاہ،فہیم اشرف،عماد وسیم،عابدعلی،افتخار احمد، وہاب ریاض،شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف ، عثمان قادر اور موسیٰ خان شامل ہیں ۔

پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ہم زمبابوے ٹیم کو آسان نہیں لیتے اور ا ن کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا۔دونوں ٹیمیں اسلام آباد میں موجود ہیں ۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں 1973 سے اب تک کی کارکردگی،کتنےمیچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟


120 views0 comments
bottom of page