24newspk
زمبابوے کے ہیرو سکندر رضا ایک بار پھر چھا گئے! اپنی شاندار بیٹنگ اور بولنگ سے زمبابوے کو میچ جتوا دی

24 نیوز پی کے:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چوتھے میچ میں زمبابوے کی آئیرلینڈ کو شکست، زمبابوے نے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔
آئیرلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تو 37/3 پاور پلے کے اندر ہی زمبابوے مشکل میں پھنس گئی تھی لیکن پھر سکندر رضا مڈل آڈر میں بیٹنگ کرنے آئے اوراکیلے ہی ائیرلینڈ کی بولنگ کو اٹیک کیا اور 48 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی جس سے زمبابوے 174 رنز پر پہنچا۔ بولنگ میں بھی سکندر رضا نے شاندار پرفامنس دی اور 1 وکٹ لے کر 22 رنز دیے۔