top of page
  • Writer's picture24newspk

زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریاں، بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز بابر اعظم ریکارڈز پر ریکارڈز بناتے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کی جانب سے نادرن کیخلاف اپنی چھٹی ٹی ٹونٹی سنچری سکور کرنے کے ساتھ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔واضح رہے کہ بابراعظم اب تک 185 اننگز میں 6 سنچریاں سکور کرچکے ہیں اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 315 میچز کھیل کر ابھی تک 5 سنچریاں بنا سکے۔مجموعی طور پر قومی کپتان بابراعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں زیادہ سنچریاں بنانیوالے بلے بازوں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر ہیں۔



35 views0 comments
bottom of page