24newspk
زیادہ پرسنل نہیں ہونا چاہیےآپ کو پی سی بی آپ کو نہیں روکتا اس کا مطلب یہ نہیں۔۔حسن علی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ایک بار خبروں کی زینت بن گئے ہیں انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کو سوال کا جواب نہیں دیا اور سوال کے دوران ہی بول پڑے کہ "نیکسٹ کوئسچن پلیز" صحافی بولتا رہا کہ آپ میرا پورا سوال تو سن اس کے بعد بیشک جواب نہ دیں لیکن حسن نے جواب نہیں دیا
تفصیلات کے مطابق حسن علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل کل ہوا تھا اس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سے سپورٹس جرنلسٹ انس سعید نے حسن علی سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔صحافی نے سوال کیا تو حسن علی نے کہا “نیکسٹ کوئسچن پلیز” صحافی نے کہا کہ سوال تو سن لیں لیکن حسن علی نے پھر کہا “نیکسٹ کوئسچن پلیز” میں آپ کو جواب نہیں دینا چاہتا۔
آپ پہلے ٹوئٹر پر بیٹھ کر اچھی اچھی باتیں لکھیں اس کے بعد ہم آپ کو جواب دیں گے۔ زیادہ پرسنل نہیں ہونا چاہیے کسی کے ساتھ! پی سی بی آپ کو روک نہیں سکتی لیکن ہمارے پاس تو رائٹ ہے ناں؟سوشل میڈیا پر کافی لوگ حسن علی پر تنقید بھی کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کو معافی مانگنی چاہیے۔
حسن علی نے ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف آخری اوور میں جب کیچ چھوڑا تو ان پر بہت تنقید کی گئی تھی لیکن جب وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو ان کی سوشل میڈیا اور خبروں میں ان کی تعریف بھی ہوتی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حسن علی کو ایسا رویہ نہیں کر نا چاہیے تھا ان کو سوال سننا چاہیے تھا پھر بیشک اس کا جواب نہ دیتے۔حسن علی نے اپنی پرفارمنس سے پاکستان کو کئی میچ جیتوائے ہیں۔