• 24newspk

ساؤتھ افریقہ سے آئے 18 سال کے “بے بی اے بی” نے اے بی ڈولیئرز کی یاد تازہ کر دی، ایک اوور میں 28 رنز


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انڈین پریمیر لیگ 2022 کے میچز بھارت میں جاری ہے،آئی پی ایل میں پہلی بار کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے انڈر 19 کھلاڑی ڈیوالڈبریوس نے آئی ہی دھوم مچا دی۔انہون نے ایک اوور میں 28 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔


ڈیوالڈ بریوس کی آئی پی ایل میں نیلامی میں 3 لاکھ سے شروع ہوئی اور چنئی سپر کنگز جو آئی پی ایل کی پانچ مرتبہ چیمپئن رہی ہے انہوں نے ڈیوالڈ بریوس کو تین کروڑ روپے میں خرید لیا تھا۔ان کے کھیلنے کا انداز سابق جنوبی افریقن کھلاڑی اے بی ڈولیرز کی طرح ہے جس کی وجہ ان کی مقبولیت زیادہ ہو گئی ہے ان کو "بےبی اے بی " کا نام دیا گیا ہے۔

بدھ، 13 اپریل کو پونے میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز پنجاب کنگز کے خلاف 199 رنز کا تعاقب کر رہے تھے۔ کپتان روہت شرما اور ایشان کشن کو جلد کھونے کے بعد ممبئی انڈینز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن بریوس نے ہندوستان کے لیگ اسپنر راہول چاہر کے خلاف بڑی شاندار پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے راہول چہار کے اوور میں 28 رنز بنائے جو کہ راہول کا آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگا اوور ہے اس میں بریوس نے ایک چوکا اور 4 لگاتار چھکے لگائے۔


20 views0 comments