• 24newspk

ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کے انعقاد کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس


اسلام آباد ( 24 نیوز پی کے)ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کے انعقاد کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی۔ اس موقع پروزیر کھیل پنجاب تیمور بھٹی اور سٹیرنگ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔


اجلاس میں گیمز کی میزبانی کے حوالے سے انتظامات بشمول مقامات کے انتخاب، تقریب کے سیکورٹی کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ اب تک کئے گئے کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔14ویں ساؤتھ ایشین گیمز 2023 میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں 27 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔


ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ یہ گیمز نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرکے پیش رفت کی نگرانی کریں گی

22 views0 comments