top of page
  • Writer's picture24newspk

سابق انگلش بیٹسمین نک کامپٹن نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سب سے بدزبان قرار دیدیا


لندن (ویب ڈیسک) سابق انگلش بیٹسمین نک کامپٹن نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سب سے بدزبان قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ کے سابق بلے باز نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کین ولیمسن ،جو روٹ بھی برابر کی سطح کے ہیں ۔نک کامپٹن نے انگلینڈ کے لئے ، 16 ٹیسٹ میں 775 رنز بنائے ، 38 سالہ نک کامپٹن نے ٹویٹ میں بھارت میں منعقدہ 2012 ٹیسٹ سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع پر کوہلی کی بدزبانی کو کبھی بھول نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ پوائنٹ پوزیشن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے مجھ پر سنگین زبانی حملے کرتے رہے تھے، کوہلی حالیہ سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں بھی انگلش پیسر جیمز اینڈرسن سے الجھتے رہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہیں اور وہ بھارت ٹیم کے کپتان ہیں اور کافی ایگریسو کھلاڑی ہیں انہوں نے 94 ٹیسٹ میں 7609 رنز بنائے ان کے کیریئر میں 27 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ون ڈے میں ویرات کوہلی نے 254 میچز میں 12169 رنز بنائے انہوں نے 43 سنچریاں اور 62 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ٹی 20 کیریئر میں انہوں نے 90 میچز کھیلے اور 3159 رنز بنائے جس میں 28 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

40 views0 comments
bottom of page