top of page
  • Writer's picture24newspk

سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔


24 نیوز پی کے: سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال پر صدر پاکستان سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس۔


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، صدر عارف علوی

دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر ممنون حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔وفاقی وزیر ریلوے کا مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار سابق صدر کی ملک کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر پاکستان کی وفات پر اظہار افسوس ،ممنون حسین کی انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ممنون حسین کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار آج پاکستان سے محبت کرنے والے ایک صاحب کردار اور درد دل رکھنے والے قیمتی شخص سے ہم محروم ہوگئے ہیں وہ نواز شریف کے ایک بااعتماد، وفاشعار اور نظریاتی ساتھی تھے.

9 views0 comments
bottom of page