• 24News pk

سابق عالمی ہیوی ویٹ مائیک ٹائی سن کا 2021ءمیں دوبارہ رنگ میں واپسی کا اعلان


نیو یارک۔1جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن نے کہا ہے کہ ابھی باکسنگ ختم نہیں کر رہا ‘ 2021ءمیں دوبارہ رنگ میں واپسی کروں گا اور اس بار یہ پہلے سے بہتر ہوگا۔ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن نے گزشتہ ماہ 54 سال کی عمر میں رائے جونز جونیئر کے ساتھ نمائشی مقابلے میں رنگ میں واپسی کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا۔ گزشتہ روز فرنچ ٹینس کوچ پیٹرک موراتوگلو کے ساتھ سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے مائیک ٹائی سن نے کہا کہ ہم نے لیجنڈ لیگ شروع کی ہے جو واقعی دلچسپ ہوگی۔ مائیک ٹائی سن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ دستانے دوبارہ باندھ لیں گے اور دوبارہ لڑ سکیں گے تو ٹائی سن نے کہا ہاں بالکل مجھے لگتا ہے میں دوبارہ کر سکتا ہوں‘ اس بار پہلے سے بہتر ہوگا۔ سرینا ولیمز کے کوچ پیٹرک موراتوگلو نے یو ٹی ایس کے نام سے ایک نیا ٹینس فارمیٹ تشکیل دیا جس کی مائیک ٹائسن نے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس کے مختصر فارمیٹ سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور شائقین بھی یہی چاہتے ہیں۔


3 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved