24newspk
سابق قومی کرکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے ب کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ،اس میں کرکٹ ایسا کھیل ہے جو ایشیا میں بہت کھیلا اور دیکھا جاتا ہے،بہت سے کرکٹر ز آفیشلز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور کئی میچ اس کی وجہ سے م مسنوخ کرننے پڑے۔کورونا وائرس کے ورا ابھی بھی جاری ہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
لاہور سے جاری بیان میں محمد یوسف نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مکمل آئسولیشن میں ہوں، گھر والے سب ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتے سے طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی، اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔محمد یوسف کو ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی نگرانی کرنی تھی، اب عمر رشید نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی نگرانی کریں گے۔

محمد یوسف پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بلے باز رہے ہیں ،انہوں نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ ایک سال میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ قائم کیا جو ابھی بھی ریکارڈ قائم ہے،محمد یوسف نے 1,788 رنز بنائے