top of page
  • Writer's picture24newspk

سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر کورونا کے باعث انتقال کرگئے


لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس عالمی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں قیمتی جانیں چلی گئی ہیں ۔کورونا نے کھیلوں کو بھی بہت متاثر کیا ہے اور کئی اسپورٹس مین کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں ۔پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر میاں پرویز اختر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کرگئے۔


تفصیلات کے مطابق میاں پرویز اختر کے بھائی اور سابق آئی سی سی امپائر میاں اسلم نے بتایا کہ میاں پرویز اختر کچھ روز سے کورونا میں مبتلا تھے۔انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لاہور ،پنجاب اے پنجاب بی انڈر 19،لاہور بی،سروس انڈسٹریز،پنجاب وائٹ ،پاکستان کسٹمز،پاکستان یونیورسٹیز کی نمائندگی کی۔میاں پرویز اختر لاہور، پنجاب اور ہاؤس بلڈنگ کی ٹیموں کے کپتان رہے ہیں۔ میاں پرویز اختر کی وفات پر قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق ،عامر سہیل اور سابق کرکٹر توفیق عمر نے اظہار تعزیت کیا۔



38 views0 comments
bottom of page