24newspk
پاکستان میں کرکٹ کاجنون ہے میں وہاں جاکر...انگلش کپتان نے بڑی بات کر دی، شائقین کرکٹ کا دل خوش کردیا

ساﺅتھ مپٹن(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا. انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 برتری حا صل ہے.
دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے بہت سنا ہے، میں پاکستان جاکر کھیلنے کو پسند کروں گا. اگر انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ہوتا ہے تو میں اس کو پسند کروں گا.
انگلش کپتان جو روٹ کا پاکستان کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اور وہاں کھیلنا پسند کروں گا. پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والے بہت ہیں وہاں کرکٹ کا بہت جنون ہے. نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موسم وہاں کی پچز کرکٹ کے لئے بہترین ہے. پاکستان جاکر کھیلنا یہاں کھیلنے سے بہتر ہے.