24newspk
ساتھی کھلاڑی نسیم شاہ کو ”للی شاہ“ کہنے لگے مگر کیوں؟ جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ساتھی کرکٹر للی شاہ سے بلانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینس للی سے مشابہت رکھتا ہے جس کی وجہ نسیم شاہ کو ساتھی کھلاڑیوں نے للی شاہ کی عرفیت دیدی ہے۔
نسیم شاہ کے باؤلنگ ایکشن ان کی مہارت اور تیز رفتاری کو دیکھ کر ماہرین کرکٹ ان کومستقبل کا ہیرو قرار دیتے ہیں۔نسیم شاہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں انہوں نے کم عمری میں ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کر کے سب کو حیران کر دیا تھا ۔
ڈینس للی آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے 1971 سے 1984 کے عرصے میں 70 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 355 وکٹیں حاصل کیں جس میں 23 دفعہ انہوں ایک میچ 5 وکٹیں حاصل کیں اور 7 دفعہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ میں تو عام سا باؤلر ہوں ڈینس للی تو ایک لیجنڈ ہیں میں پوری کوشش کروں گا کہ محنت کرکے اپنا نام بناؤں۔نسیم نے کہا کہ میں ٹیم میں سب سے چھوٹا ہوں اور اس لئے سب مجھ سے پیار کرتے ہیں ۔ ا