24newspk
سارا پاکستان کہہ رہا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں ہے لیکن۔۔ انضمام الحق نے محمد رضوان کی تعریف

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی کپتان محمد رضوان جن کی قیادت میں ملتان سلطان پچھلے سال چیمپئن بنا تھا اور اس سال بھی پی ایس ایل سیون میں ان کی قیادت میں ملتان سلطان پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔ سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ملتان سلطان کی پی ایس ایل سیون میں بہترین کارکردگی دکھانے کی تعریف کی ان کی کارکردگی کا سہرا محمد رضوان کے سر سجادیا۔
سابق کپتان انضمام الحق نے محمد رضوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے محمد رضوان کو کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں نہیں رکھا لیکن اس کھلاڑی نے ہمت نہین ہاری انہوں نے محنت جاری رکھی،محمد رضوان کے بارے میں پورا پاکستان کہہ رہا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں ہے،دو سال بعد وہ ہی کھلاڑی آئی سی سی ٹی 20 کا بہترین پلیئر بن گیا۔ محمد رضوان نے پچھلے دو سال سے اتنی ا چھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ہم سب ان کی تعریف کر رہے ہیں ،انضام الحق نے محمد رضوان کے لئے دعا کی کہ اللہ ان کو نظر بد سے بچائے اور ایسے ہی کھیلتا رہے۔