24newspk
سال کے بہترین کھلاڑیوں میں محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا نام بھی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تینوں فارمیٹس کے لئے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے،بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔جس میں محمد رضوان اور فاطمہ ثنا کو شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ایوارڈز کی نامزدگیاں آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں، مینز ٹیم میں پاکستان ،انگلینڈ آسٹریلیا اور سری لنکا کے کھلاڑی شامل ہیں ،اکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کے لئے شامل کیا گیا ہے۔
وویمن کرکٹ کی طرف سے انگلینڈ وویمن ٹیم کی کھلاڑی ٹیمی بیماؤنٹ، اور پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔فاطمہ ثنا کے ساتھ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کی لیزلے لی ، انگلینڈ کی ٹیمی بیماؤنٹ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثنا نے رواں برس 13 میچوں میں 24.90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں جن میں ایک میچ میں پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے14اعشاریہ 66 کی اوسط سے 132 رنز بھی بنائے۔