24newspk
سرفراز احمد پروفیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 1000 شکار مکمل کرنیوالے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں خوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کے پیچھے 1000 شکار مکمل کرنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے یہ اعزاز پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کراچی کنگز کیخلاف میچ میں کراچی کنگز کے پتان بابراعظم کا کیچ تھام کر حاصل کیا ۔
34 سالہ سابق کپتان سرفراز احم نے د 2006ء سے اب تک 590 پروفیشنل میچ کھیلے ہیں اور انہوں نے وکٹ کے پیچھے 1000 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے انہوں نے 855 کیچ کر کے کھلاڑیوں کو آ ؤٹ کیا جبکہ 145 وکٹ کے پیچھے اسٹمپ کیے ۔
پہلے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ہیں انہوں نے 1997ء سے 2021ء کے درمیان 874 میچز میں 1666 شکار کر چکے ہیں دوسرے نمبر پر معین خان ہیں جنہوں نے 1986ء سے 2005ء کے درمیان 568 میچز میں 1031 شکار کیے۔