• 24newspk

سرفراز احمد کو KPL کی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا کون سی ٹیم کی قیادت کریں گے؟ جانیے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے۔ سرفراز احمد کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں کوٹلی لائنز کا کپتان بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کےڈائریکٹر آپریشنز بن گئے ہیں۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو سامنے لاکر انہیں خود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔



21 views0 comments