• 24newspk

سرفراز احمد کی چھٹی، دوسرے وکٹ کیپر بلے باز کے لئے محمد حارث کو قومی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں بہت سے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دکھائی ہے جس کے بعد قومی ٹیم میں سلیکشن میں بہت سے نئے چہرے دیکھنے کو مل سکتے ہیں ایسے ہی ایک کھلاڑی جن کا نام محمد حارث جنہوں نے پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔ ان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے محمد حارث نے پی ایس ایل 7 میں بہترین پرفامنس دکھائی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ان کو کھیلنا موقع اس طرح نہیں ملتا اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی جگہ محمدر رضوان نے لے لی ہے اور وہ بہترین پرفارم کر رہے ہیں اور آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔ان کی متابدل کھلاڑی کے طور پر سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہوتے ہیں کہ جہاں اگر ضرورت پڑی تو ان کو کھیلائیں گے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ سرفراز احمد کی جگہ نوجوان کھلاڑی محمد حارث کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ان کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور ملتان سلطان کے اوپنر شان مسعود کو بھی وائٹ بال سیریز کے لئے شامل کیا جا سکتا ہے۔اسکواڈ کا اعلان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا جائے گا۔ ی



43 views0 comments