24newspk
”سرفراز ہمارا.......“ مصباح الحق نے سابق کپتان کو خوشخبری سنا دی

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کا دورہ انگلینڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو ورہ انگلینڈ میں چانس نہ دینے پر شائقین کرکٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ ان کو صرف ایک ٹی 20 میچ میں کھلایا گیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ا ور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کا دوسرا وکٹ کیپر قرار دیا۔
تفصیلات میں مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ سرفراز ہمارے پلان کا حصہ ہے وہ ہمارے دوسرے وکٹ کیپر ہیں ،ایسا نہیں کہ ان کو انگلینڈ کے خلاف اآخری ٹی 20 میچ کھیلا کر ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔وہ ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ہیں۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے مزید بتایا کہ سرفراز احمد کی کارکردگی ماضی میں بہترین رہی ہے اور امید ہے کہ آگے بھی ان کی پرفارمنس اچھی رہے گی،مصباح الحق نے محمد رضوان وکٹ کیپر کے بارے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا پرفارم کیا اس ل$ے ان کو ٹٰیم میں شامل کیا گیا۔
مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ پر بات کرتے ہو$ے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں جو ہم نے سوچا تھا اور جو خواہش تھی اس کے مطابق پرفارم نہیں کر سدکے لیکن میں مطم$ن ہوں اپنی پرفارمنس سے۔دورہ انگلینڈ بہت بڑا دورہ تھا اس لۓ پوری توجہ وہاں تھی لیکن اب ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف بھہ توجہ دوں گا اور ندیم کے ساتھ بیٹھوں گا اور ڈومیسٹک کے معملات دیکھوں گا۔