24newspk
سرڈان بریڈمین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ کتنے میں فروخت ہوئی؟جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) کرکٹ کی تاریخ میں بہت بڑا نام سابق آسٹریلوی کرکٹر سر ڈان بریڈ مین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ فروخت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ میں بڑا نام سر بریڈ مین کی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والی کیپ 4 لاکھ 50ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت کردی گئی ہے۔خریدنے والے آسٹریلیوی بزنس مین پیٹرفریڈ مین نامی شخص نے خریدی۔
سر ڈان بریڈ مین کی ڈیبیو کیپ ایک سے دو ملین ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع تھی،سر ڈان بریڈ مین کی ڈیبیوکیپ ایک ہفتہ نیلامی میں رکھی گئی جو ریزرو پرائز تک نہیں پہنچ سکی۔سر ڈان بریڈ مین کی کیپ خریدنے والے بزنس مین کا کہنا تھا کہ وہ سر ڈان بریڈ مین کی کیپ پہن کر پورے ملک کا دورہ کریں گے
سر ڈاان بریڈ مین 27 اگست 1908 میں ساؤتھ ویلز میں پیدا ہوئے،سر ڈان بریڈ مین اپنے کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 30 نومبر 1928 میں کیا،سر ڈان بریڈ مین سے آسٹریلیا کے لئے 52 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 99.94 کی اوسط سے 6996 رنز بنائے ان کے کیریئر میں 29 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں اسکور کیں ان کا ایک اننگز میں 334 رنز سب سے زیادہ اسکور ہے۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 234 میچ میں 95.14 کی اوسط سے 28067 رنز بنائے جس میں 117 سنچریاں اور 69 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔
